ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ایک خطرناک سڑک حادثے میں کار ڈرائیور اور دس سالہ بچہ ہلاک

منگلورو: ایک خطرناک سڑک حادثے میں کار ڈرائیور اور دس سالہ بچہ ہلاک

Sat, 07 Jul 2018 12:46:46    S.O. News Service

منگلورو 7؍جولائی (ایس اونیوز)موڈیپو بولیار روڈ پرٹپّر اور اومنی کار کے درمیان ہوئے ایک خطرناک حادثے میں ایک دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھاجسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن علاج کارگر نہیں ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

موت کاشکار ہونے والے بچے کانام محمد مزمل بتایا جاتا ہے، جو کہ دیرلاکٹّے پبلک اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم تھا۔جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کار کے زخمی ڈرائیورکمال الدین نے بھی مزمل سے پہلے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔کار میں سفر کررہے خاندان کے دیگر افرادبھی معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے جن کا علاج کیا جا رہا ہے اور دو ایک دن میں ان کے ڈسچارج کیے جانے کی امید ہے۔


Share: